جنوبی ایشیا کیلئے دلائی لاما کا مرکز رنگا ریڈی میں قائم ہوگا ‘ اراضی لیز کی منظوری

حیدرآباد2نومبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں بدھ قائد دلائی لاما کا جنوبی ایشیاء کا مرکز قائم کیا جائیگا۔ حکومت نے ضلع رنگاریڈی کے منڈل سیری لنگم پلی ‘ خانم میٹ موضع میں ’دلائی لاما سنٹر فار ایتھکس‘‘ کیلئے ایک ایکڑ 28گنٹے اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے لینڈ مینجمنٹ اتھاریٹی کو ہدایت جاری کردی کہ وہ اس اراضی کو محکمہ سیاحت کے حوالے کردے تاکہ وہ دلائی لاما کے مرکز کے قیام کیلئے حوالہ کی جاسکے۔ دلائی لاما کے بدھ مت کیلئے دی گئی اراضی پر دلائی لاما کا جنوبی ایشیا کا مرکز بنائے جانے کا امکان ہے اور اس مرکز کے ذریعہ اخلاقیات کا درس عام کیا جائیگا۔