جنوبی ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

تہران ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارہ کے بموجب جنوبی ایران کے ایک قصبہ کو 5.7 شدت کے زلزلہ سے دہل جانا پڑا ۔ اثنا کے بموجب قصبہ روئیدارصوبہ ہارمورگن میں آج زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیاگیا ۔ یہ قصبہ جنوبی ایران کے دارالحکومت سے 940کلومیٹر یا 580میل کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ امریکی ارضیاتی سروے کے بموجب زلزلہ کی شدت 5.4تھی اور یہ پانچ میل کی گہرائی سے شروع ہوا تھا ۔ اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی توقع نہیں ہے ۔ قصبہ روئیدار میں 8000کی آبادی ہے ۔