جنوبی امریکہ میں بگولوں کے حملے سے کئی افراد ہلاک

کاریں اُلٹ گئیں ،مکان منہدم ہوگئے ،درخت جڑسے اکھڑ گئے ،15 ہلاکتوں کی توثیق

واشنگٹن 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )طاقتور بگولوں سے امکان ہے کہ کم ازکم 17 افراد ہلاک ہوگئے کیونکہ بگولوں نے کاریں اُلٹ دی،مکانوں کے تکڑے ہوگئے ،کئی درخت جڑ سے اُکھڑ گئے ۔ جنوبی وسطی امریکہ کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے عہدیداروں کے بموجب ارکنساس کے انتظامیہ کی خبر کے بموجب 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کل بگولوں نے اس علاقہ میں حملہ کردیا۔ اوکلاہوما ہنگامی انتظامی محکمہ کے عہدیدار کے بموجب ان کے علاقہ میں کم از کم دو ہلاکتیں واقع ہوئیں۔ ہر طرف انتشار کا عالم ہے۔ میئر ارکنساس جیمس فائراسٹون نے سی این این سے کہا کہ ہنگامی ارکان عملہ رات بھر ملبہ کی تلاشی لینے کیلئے سرچ لائٹس استعمال کرتا رہا۔ قصبہ کے وسطی علاقہ میں اندیشہ ہے کہ کئی مکان زمین دوز ہوگئے ہیں کئی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ برقی ستون اکھڑے جانے کی وجہ سے برقی سربراہی منقطع ہوچکی ہے۔چند افراد کی ہلاکت کا بھی اندیشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ اس علاقہ میں کل بھی بگولے آسکتے ہیں۔ فائر اسٹون نے کہا کہ پولیس اور آتش فرو عملہ پڑوسی علاقوں سے طلب کرلیا ہے بگولوں کی پھیلائی ہوئی تصویریں شائع کردی گئیں ہیں۔ قصبہ مے فلاور بدترین متاثر ہیں۔پورے رہائشی علاقہ ملبہ کا ڈھیر بن گئے ہیں 11 کاریں پوری طرح چپک گئی ہیں۔