جوہانسبرگ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والے ہیں، انکے استقبال کی 10,000 افراد نے تیاری کرلی ہے جن میں ایوارڈ یافتہ موسیقار ووٹر لیکرمن جو زولو اور ہندوستانی رقص کا امتزاج ہے، کے ساتھ مقامی یوگا ماہرین شامل ہیں۔ جنوبی افریقی ۔ ہندوستانی ڈانسر جیس پیری موپین جو ثقافتی و تفریحی پروگرام کے نگراں کار بھی ہیں جو 8 جولائی کو مودی کا استقبال کریگی، نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور ہندوستان ثقافتی طور پر ایک دوسرے سے مربوط ہیں ۔
ٹرمپ عوامی قائد نہیں : اوباما
واشنگٹن 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے ری پبلکن امکانی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو عوامی قائد ماننے سے انکار کردیا اور ان کے ذریعہ حالیہ دنوں میں مسلمانوں کے خلاف دیئے جانے والے بیانات کو محض بیرونی شہریوں سے نفرت کا احساس قرار دیا جو کچھ لوگوں میں بدرجہ اتم ہوتا ہے جن میں سے ایک ٹرمپ بھی ہیں۔