سنچورین-سنچورین کے میدان پر کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کامیابی کے لیے صرف 149 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ میزبان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر اور ائیڈن مارکرام نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عامر کا پہلا اوور میڈن ہونے کے بعد حسن علی نے ائیڈن مارکرام کو اپنی دوسری ہی گیند پر آؤٹ کر دیا جو اپنا کھاتا نہ کھول سکے۔
اس کے بعد ہاشم آملہ اور ایلگر کے مابین 119 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس نے پاکستان نے امیدیں چھین لیں۔
ایلگر اپنی نصف سنچری کرتے ہی شان مسعود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آملہ نے 63 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ایلگر کے بعد کریز پر ڈی بروئن آنے جو دس رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے پہلی کامیابی حسن علی کو ملی جنھوں نے اپنے پہلی ہی اوور میں مارکرام کو آؤٹ کر دیا تھا لیکن اس کے بعد قسمت پاکستانی بولنگ سے روٹھ گئی
۔پہلے ہاشم آملہ کا فخر زمان نے کیچ ڈراپ کیا پھر اس کے بعد شاہین آفریدی کے گیند پر ایلگر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن تھرڈ امپائر نے ریویو میں فیصلہ دیا کہ گیند زمین پر لگی ہے۔
اپنا چھٹا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر ڈؤآن اولیوئر کی 11 وکٹوں کی بدولت گذشتہ روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسری اننگز میں صرف 190 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔
یہ پہلا موقع ہے جب اولیوئر نے میچ میں 10 یا زیادہ وکٹیں حاصل کی ہوں۔کل جب چائے کا وقفہ ہوا تھا تو پاکستان بہت مستحکم پوزیشن میں تھا اور اس وقت امام الحق اور شان مسعود بیٹنگ کر رہے تھے اور ایسا محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا کہ اگلے دو گھنٹوں میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ پر کیا قیامت برپا ہونے والی ہے۔دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 56 اوورز کھیل سکی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سوائے امام الحق اور شان مسعود کے کوئی بھی بلے باز لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور مستحکم پوزیشن میں آنے کے باوجود پاکستان ٹیم میزبان ٹیم کو زیادہ بڑا ہدف دینے میں