جوہانسبرگ ۔ /4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسافر ٹرین جس میں تعطیلات گزارنے عوام اپنے وطن جارہے تھے جمعرات کی رات حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ جس میں 18 افراد ہلاک اور تقریباً 260 دیگر زخمی ہوگئے ۔ عہدیداروں کے بموجب ایک لاری کا ڈرائیور پٹریوں کو پارکرنے کی کوششش کررہا تھا جبکہ پٹرویوں پر اسی وقت ایک ٹرین آرہی تھی ۔ تصادم کے نتیجہ میں ٹرین کا کچھ حصہ شعلہ پوش ہوگیا جس کے ڈبوں میں مسافر پھنس گئے تھے ۔ جو لوگ ٹرین سے اپنا سامان تیزی سے کھینچ کر اترگئے جس سے ان کی جانیں بچ گیئں ۔ باقی افراد جلکر خاکستر ہوگئے ۔ ٹرین میں جملہ 429 مسافر سفر کررہے تھے جو پورٹ ایلزبتھ سے جوہانسرگ جارہی تھی ۔