جنم بھومی کے مقصد کو گرام سبھاؤں میں بتانے کو چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت

حیدرآباد ۔ /3 جنوری (این ایس ایس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کے نظم و نسق کو ہدایت دی کہ حکومت کے پروگرام ’ جنم بھومی ۔ ما اورو‘ کے مقصد کو گرام سبھاؤں میں اجاگر کریں ۔ کل ضلع وزیانگرم میں جنم ’بھومی ۔ مااورو‘ کے تیسرے مرحلہ کا آغاز کرنے کے بعد چیف منسٹر نے اس مہم کا جائزہ لینے کے لئے وجئے واڑہ سے ایک ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے ضلع نظم و نسق سے کہا کہ گرام سبھاؤں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے اور گرام سبھاؤں میں فلاحی اسکیمات پر توجہ دی جائے۔