جنسی ہراسانی مسلسل 6 سال سے برداشت کررہی تھیں،ایرہوسٹس کا صدمہ انگیز انکشاف
نئی دہلی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قومی فضائیہ ایر انڈیا نے پیر کو سینئر پائیلٹ پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر کارروائی کرتے ہوئے جس میں ایر ہوسٹس نے ان پر الزام لگایا تھا جو اسی فلائیٹ سے وابستہ تھی۔ متاثرہ ایر ہوسٹس نے ان پر الزام لگایا تھا جو اسی فلائیٹ سے وابستہ تھی۔ متاثرہ ایر ہوسٹس کی جانب سے وزیر سیول ایویئیشن خدمات سریش پربھو کو مکتوب لکھنے پر یہ معاملہ طشت از بام ہوا۔ سریش پربھو ایرانڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے اس پر فیصلہ کیا۔ متعلقہ وزارت کی مداخلت پر ایرانڈیا نے سینئر پائیلٹ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں خدمات سے ہٹا دیا۔ اے این آئی سے خبر کی توثیق پر ایرانڈیا کے ترجمان نے کہا کہ ’’کیپٹن ڈی ایکس پائیس کو جنرل مینیجر آئی ایف ایس کی پوسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم اس اندرونی معاملہ میں کچھ بھی کارروائی نہیں کرسکتے۔ ایرانڈیا کے جنرل مینیجر (پرسونل) اشونی سہگل نے کہا کہ نوٹیفکیشن پر 12 اگست لکھی ہوئی ہے۔ جنرل مینیجر فلائیٹ ڈِسپاچ کو اضافی چارج ’’جی ایم (آئی ایف ایس) کو فوری اثر کے ساتھ ڈیوٹی دی جاتی ہے۔ قبل ازیں متاثرہ ایرہوسٹس نے وزیراعظم مودی کو مکتوب لکھا تھا کہ باوجود شکایت کی کہ ایرانڈیا کے ذمہ دار جنسی ہراسانی پر کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں اور کارروائی سے انکار بھی کررہے ہیں۔ متاثرہ ایرہوسٹس نے صدمہ کیساتھ کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس کیساتھ مسلسل 6 سال سے جنسی ہراسانی ہورہی تھی۔