جنسی ہراسانی کیس : انکوائری کمیٹی کے اجلاس پر چیف جسٹس حاضر

نئی دہلی ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی آج داخلی انکوائری کمیٹی کے روبرو حاضر ہوئے ، جو سپریم کورٹ کی سابق ملازمہ کے اُن کے خلاف عائد جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ہندوستانی عدلیہ کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی سی جے آئی جنسی ہراسانی کے الزامات پر کسی کمیٹی کے روبرو حاضر ہوا ہے۔ ’پی ٹی آئی‘ کو ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کو مکتوب درخواست کے ذریعے کہا گیا تھا کہ کمیٹی سے ملیں اور انھوں نے اس کے جواب میں زیرتحقیقات مسئلہ پر کمیٹی سے ملاقات کی ہے۔ کمیٹی جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس اندو ملہوترہ اور جسٹس اندرا بنرجی پر مشتمل ہے۔