اسلام آباد ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پرجوش اپوزیشن لیڈر آج ایک سنگین بحران سے دوچار ہوگئے جب قومی اسمبلی نے ان کی پارٹی کی ایک خاتون رکن کی جانب سے ان پر عائد کردہ جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی کابینہ کی حلف برداری کے فوری بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین اور سابق کرکٹر عمران خان کے خلاف فوجی اسمبلی کی ا یک رکن عائشہ گلالئی کی طرف سے عائد کردہ جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ 64 سالہ عمران خاں نے انہیں ایک میسیج روانہ کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں باندھنے کا اشارہ دیا تھا۔ اس میسیج میں چند فحش و نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے گئے تھے لیکن عمران خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو مسترد کردیا۔