کولکاتہ ۔6 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے دو ممتاز اسکولوں میں دو چھوٹی بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات کے بعد اب ایک اور چار سال کی ایک بچی کے ساتھ اپنے پڑوسی کی دست درازی کا نیا معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگ سکتے میں ہیں۔جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں سونارپور کے ودیادھر نگر میں بچی کے ساتھ چھیڑچھاڑ کاواقعہ روشنی میں آیا ہے . متاثرہ بچی کے سرپرستوں نے مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔پولیس نے رپورٹ کی بنیاد پر ملزم رکشہ پلر سوپن چکرورتی کو بچوں کے جنسی جرائم پروٹیکشن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تازہ واقعہ کل شام اس وقت ہو۔ جب بچی کے سرپرستوں نے پڑوسی کے گھر سے اپنی بیٹی کے چلانے کی آواز سنی۔