جنسی خواہش کی تکمیل سے انکار پر خاتون اور کمسن بچوں پر تیزابی حملہ

سورت۔/21نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام )علاقہ عمر واڑی میں آج اسوقت ایک 30سالہ خاتون اور اس کے دو بچے شدید زخمی ہوگئے جب ایک شخص اور دو دوستوں نے ان پر تیزاب سے حملہ کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ شب یہ واقعہ پیش آیا جب ملزم اسلم شیخ اور اس کے دو ساتھی خاتون کے مکان میں داخل ہوگئے اور جنسی خواہشات کی تکمیل کا اصرار کیا لیکن اس خاتون نے انکار کردیا جس پر برہم ہوکر اس خاتون اور اس کے بچوں پر تیزاب پھینک دیا گیا۔