جموں ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی سربراہ وی کے سنگھ آج جموں و کشمیر لیجسلیٹیوکونسل کی مراعات کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے سے دوسری مرتبہ بھی ناکام رہے۔ حکمراں نیشنل کانفرنس نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ جنرل سنگھ کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے انٹرویو کے دوران عائد کردہ الزامات کی وضاحت کریں۔
ڈی ٹی سی کے ڈرائیورس رنگوں کی شناخت سے قاصر
نئی دہلی ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ڈی ٹی سی بسیں یوں بھی آئے دن ہونے والے حادثات کی وجہ سے کافی بدنام ہیں اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈی ٹی سی میں برسرکار کم و بیش 600 ڈرائیورس ایسے ہیں جو رنگوں میں تمیز نہیں کرسکتے یعنی Colour Blind ہیں اور جعلی فٹنس سرٹیفکٹ داخل کرتے ہوئے اپنی ملازمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔