جنرل منیجر ایس سی آر کا ریلوے اسپورٹس کامپلکس کا دورہ

حیدرآباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے مسٹر رویندرا گپتا نے آج ریلوے اسپورٹس کامپلکس (آر ایس سی)، سکندرآباد کا دورہ کیا۔ آر آر سی جو ملک میں سب سے بڑا ملٹی فیسیلیٹی اسپورٹس کامپلکس ہے۔ مسٹر رویندرا گپتا نے میدان پر علامتی شجرکاری کرتے ہوئے آر ایس سی گراونڈ پہنچ کر معائنہ کا آغاز کیا۔ انڈور اسٹیڈیم سے معائنہ شروع کرتے ہوئے انہوں نے سارے کامپلکس کا دورہ کیا اور تمام کھیل کی سہولتوں بشمول ہاکی، فٹبال، کرکٹ، سائیکلنگ ویلوڈرم، اتھیلیٹکس ٹریک، باکسنگ، والی بال، باسکٹ بال، بلیارڈس، ویٹ لفٹنگ گراونڈس ؍ اسٹیڈیمس وغیرہ کا احاطہ کیا۔ انہوں نے سویمنگ پول، اسپورٹس، ہاسٹل، جمنازیم وغیرہ کا بھی معائنہ کیا اور دستیاب سہولتوں کے معیارات کی تنقیح کی۔ جنرل منیجر کے ہمراہ گجانن مالیا، سینئر ڈپٹی جنرل منیجر و پریسیڈنٹ، ایس سی آر اسپورٹس اسوسی ایشن، کے وی شیوا پرساد، چیف انجینئر و جنرل سکریٹری ایس سی آر ایس اے، ارونا سنگھ، ڈیویژنل ریلوے منیجر، حیدرآباد ڈیویژن، ایس سی آر اور دیگر دورہ کے موقع پر موجود تھے۔