نئی دہلی 25اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے جنرل دلبیر سنگھ سہاگ (ریٹائرڈ) کو سیشیلز جمہوریہ کا نیا سفیر مقرر کیا ہے ۔وزارت دفاع نے اس تقرری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جنرل سہاگ جلد ہی سیشیلز کے سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔جنرل سہاگ کو 31 جولائی 2014 کو فوج کی باگ ڈور سونپی گئی تھی۔ وہ 31 دسمبر 2016 کو ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔ جنرل سہاگ کے معیاد کارمیں ہی فوج نے پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف محدود فوجی کارروائی کو انجام دیا تھا۔ فوج کی اس کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے تھے ۔ان کی پیدائش 28 دسمبر 1954 میں ہریانہ کے جھجر ضلع میں ہوئی تھی۔