نیویارک۔23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اپنے خطاب میں فلسطینیوں کی جانب سے یہودی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکارکو تنازعے کی بنیادی وجہ بتاتے ہوئے یہ استدلال کیا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کبھی بھی فلسطینیوں اور اسرائیل کے مابین وجہ تنازعہ نہیں تھی۔’’تنازعے کی بنیادی وجہ فلسطینیوں کی جانب سے یہودی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس بابت اگر انہیں موقع دیا گیا تو وہ بخوشی رملہ میں فلسطینی پارلیمنٹ سے خطاب کرنا چاہیں گے ۔ ان کے بقول مشرق وسطیٰ تنازعے کا بستیوں کی تعمیر سے کوئی تعلق نہ تھا اور نہ ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے حیفہ، یافا اور تل ابیب سمیت تمام اسرائیلی شہروں کو حقیقی بستیاں قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کے پیچھے بھی پڑے ہیں۔