جناب ناظم الدین مقبول کی آمد

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : کناڈا کے ممتاز شاعر ، ادیب اور صحافی ناظم الدین مقبول جو ٹورانٹو میں ’ مفت اردو اسکول تحریک ‘ کے بانی ہیں ، مختصر سے قیام کے لیے ان دنوں حیدرآباد آئے ہوئے ہیں۔ پچھلے ہفتہ انہوں نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے دہلی میں منعقدہ عالمی اردو کانفرنس میں کناڈا کے نمائندے کی حیثیت سے شرکت کی تھی ۔ ناظم الدین مقبول کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور وہ پینتیس برس پہلے حیدرآباد سے ہجرت کر گئے تھے ان کے احباب موبائیل نمبر 9177601978 پر ربط کریں ۔۔