جناب منظورالامین کی تصنیف ’’غالب کا سفر نامہ فرنگ‘‘ کا رسم اجراء

حیدرآباد۔28اگست(سیاست نیوز) انجمن ترقی پسند اُردو تلنگانہ وآندھرا کے زیراہتمام ممتاز مصنف جناب منظور الامین کی تصنیف غالب کا سفر نامہ فرنگ کی اُردو ہال حمایت نگر میںتقریب رونمائی انجام پائی۔ تقریب کی صدارت سینئر ایڈوکیٹ جنا ب غلام یزادنی نے کی جبکہ محترمہ اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اُردو جامعہ عثمانیہ کے ہاتھوں مذکورہ کتاب کی رسم اجرائی عمل میںائی۔ پروفیسر فاطمہ پروین سابق وائس پرنسپل و صدر شعبہ اُردو آرٹس کالج جامعہ عثمانیہ‘ ممتاز کالم نگار جناب امتیازالدین نے منظو ر الامین کی نئی تصنیف پر تبصرہ کیاجبکہ جناب عبدالرحیم خان معتمد عمومی انجمن ترقی پسند اُردو نے خطبہ استقبالیہ سنایا۔ جناب منظور الامین نے پروفیسر فاطمہ پروین اور جناب امتیاز الدین کے مذکورہ کتاب پر تبصرہ کی ستائش کی اور کہاکہ دونوں مبصرین نے جامعہ انداز میں کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے قارین کو کتاب کے مطالعہ میںآسانیاں پید ا کردی ہیں۔ اپنے صدراتی خطاب میںجناب غلام یزدانی نے فراخ دل مصنف قراردیتے ہوئے کہاکہ غالب کا سفر نامہ فرنگ اپنے آپ میں اس بات کا ثبوت ہے کہ جناب منظور الامین طویل عمری کے باوجود کس قدر فراخ دلی کیساتھ اپنے تصانیف لکھتے ہیں۔ صفحہ آخر پر موجود اشعار کی کافی ستائش کی او رکہاکہ ان اشعار کو ساتھ رکھنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی محفل میںدئے گئے عنوان پر بحث کے دوران برملا استعمال کرسکتا ہے۔کتاب کی رسم اجرائی کے بعدغزل پروگرام کا بھی انعقا دعمل میںلایاگیا جس میں مشہور گلوکار محبو ب خان نے مرزا غالب کی عزلوں کو ساز پر پیش کیا۔ پروگرام کنونیر کی حیثیت سے ڈاکٹر جاوید کمال نے فرائض انجام دئے جبکہ کنونیر وناظم تقریب ڈاکٹر شجاعت علی راشد کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میںآیا۔