حیدرآباد 12 فبروری ( پی ٹی آئی ) وزیر داخلہ و فائر سروسیس تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے آج محکمہ فائر سروسیس کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام فائر اسٹیشنوں کا معائنہ کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انہیں تیار بنایا جاسکے ۔ جناب محمود علی نے ڈائرکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سروسیس گوپی کرشنا سے بات کی اور پانی کی دستیابی ‘ مختص عملہ اور محکمہ میں تقرر طلب جائیدادوں وغیرہ کے تعلق سے معلومات حاصل کیں۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ علاوہ ازیں جناب محمود علی نے ہر فائر اسٹیشن کو الاٹ کردہ موٹر سائیکلوں کے زیادہ استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔