جناب محمد محمود علی کے عزم حج پر آج تلنگانہ بھون میں گلپوشی

حیدرآباد۔ 21 ستمبر (پریس نوٹ) ٹی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی نامپلی جناب محمد رحیم اللہ خاں نیازی نے بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کے عزم حج پر ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے بروز پیر 22 ستمبر کو 3 بجے دن تلنگانہ بھون ٹی آر ایس آفس بنجارہ ہلز میں جناب محمود علی کا جلسہ تہنیت منعقد ہوگا جس میں حیدرآباد کے علاوہ تمام اضلاع کے اقلیتی قائدین گلپوشی کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کریں گے۔ مہمانان خصوصی وزیر داخلہ جناب این نرسمہا ریڈی، وزیر آبکاری جناب ٹی پدما راؤ، مولانا حافظ و قاری محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد کے علاوہ دیگر وزراء، ارکان اسمبلی و کونسل بھی شرکت کریں گے۔ جناب محمد رحیم اللہ خاں نیازی انچارج حلقہ نامپلی نے تمام اقلیتی قائدین و کارکنوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس تہنیتی جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنائیں۔