حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( راست ) : جناب فاروق حسین کانگریسی رکن قانون سازکونسل کے فرزند مسٹر فیاض حسین ایم ایس حال مقیم لندن کا عقد مسعود جناب محمد اعظم کی دختر کے ساتھ کنگ فنکشن ہال گڈی ملکاپور میں انجام پایا ۔ تقریب ولیمہ ایمپرئیل گارڈن ( جیول گارڈن ) سکھ ولیج سکندرآباد میں ہوئی ۔ ہر دو تقاریب میں قومی و ریاستی سیاسی قائدین ، موجودہ و سابق وزرا ، سابق اور موجودہ ایم پیز ، اسمبلی و کونسل کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ ہستیوں بشمول علما کرام ، مشائخین عظام نے شرکت کی ۔ ان میں قابل ذکر مسرس ایس جئے پال ریڈی سابق مرکزی وزیر ، این کرن کمار ریڈی سابق چیف منسٹر ، ٹی ہریش راؤ ، ای راجندر ، پی سرینواس ریڈی ، سی لکشما ریڈی ، این نرسمہا ریڈی ، صدر تلنگانہ کانگریس کیپٹن یو اتم کمار ریڈی ، کارگذار صدر بٹی ملووکرامارکا ، سابق اسپیکر کے آر سریش ریڈی ، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی ، ڈی ناگیندر ، ششی دھر ریڈی ، اپوزیشن لیڈر ٹی اسمبلی جانا ریڈی ، رکن راجیہ سبھا کے کیشو راؤ ، وی ہنمنت راؤ ، رکن لوک سبھا نندی یلیا و بی بی پاٹل ، ارکان اسمبلی رام لنگا ریڈی ، سی پربھاکر سابق ایم پیز ایل راج گوپال ، مدھوگوڑیشکی ، پونم پربھاکر ، جی ویویک ، سریش شٹکار ، ایس راجیا ، انجن کمار یادو ، سابق گورنمنٹ وہپ جگاریڈی ، سابق وزیر سنیتا لکشما ریڈی ، جی سکھیندر ریڈی ایم پی ، سابق ایم ایل ایز ، مال ریڈی رنگاریڈی ، ششی دھر ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمود علی ، ارکان اسمبلی یادیا ، سنجیوا راؤ ، جگدیش ریڈی ، راملو نائک ، سدھاکر ریڈی ( ایم ایل سیز ) ، بھوپال ریڈی و ڈی راجیشور سابق ایم ایل سیز ، فلمی اداکار سمن و علی ، ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں ، سابق وزراء ڈی سری دھر بابو ، محمد فرید الدین ، ارکان اسمبلی ومشی چندر ریڈی ، ڈاکٹر کے لکشمن ، ارکان قانون ساز کونسل ایم ایس پربھاکر ، رنگاریڈی ، سنتوش کمار نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال والد نوشہ جناب فاروق حسین ایم ایل سی ، محمد ارشد علی ، محمد یوسف الدین ، محمد عرفات ، ایم اے قدیر ، منیر الدین ، فہیم الدین ، خواجہ حسین ، سینئیر کانگریس لیڈر سکندر ، چیرمین کانگریس میناریٹیز ڈپارٹمنٹ خواجہ فخر الدین ، ایم ڈی مخدوم برادرس عابد محی الدین ، لیاقت حسین ، گمپامہیندر اور دوسروں نے کیا ۔ تقریب نکاح ، ولیمہ میں ساز پر صوفیانہ کلام پیش کیا گیا ۔