حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے تحت تمثیلی امتحان کی خصوصی سہولت کے لیے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کی دلچسپی شامل رہی ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے بتلایا کہ ایمسیٹ اور نیٹ کی کوچنگ کے ساتھ طلبہ کو نئے طریقہ کار سے واقف ہونے کے لیے ایسے ماڈل ٹسٹ نہایت مفید اور مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ طالب علم کو آن لائن امتحان لکھنے میں کوئی نیا پن محسوس نہیں ہوا ۔ مسٹر ولایت ایڈیٹر کمپیوٹر سیکشن ، اور کمپیوٹر سائنس کے لارڈس انجینئرنگ کالج کے فیکلٹی ممبرس نے بھر پور تعاون کیا ۔ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری کی قرات سے آغاز ہوا ۔ ایم اے حمید نے شکریہ ادا کیا ۔۔