جناب ظفرسریش والا ، اُردو یونیورسٹی کے نئے چانسلر مقرر

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ممتازصنعتکار، جناب ظفر سریش والا کو مولانا آزاد نیشنل اُر دو یونیورسٹی کا چانسلر مقرر کیا گیا ہے ۔ وزارت فروغ انسانی وسائل سے موصولہ اعلامیہ کے بموجب یونیورسٹی کے وزیٹر صدر جمہوریہ ہند نے یہ تقرر کیا ہے ۔جناب ظفر سریش والا ، پرسولی کارپوریشن لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور مینیجنگ ڈائرکٹر ہیں ۔ان کی میعاد3سال کی ہوگی ۔وہ اُردو یونیورسٹی کے چوتھے چانسلر ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر سیدہ سیدین حمیدرکن منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ لی ہے ۔