حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : جناب سید مظفر حسین کا مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن وزارت اقلیتی امور حکومت ہند میں بحیثیت انسپکٹنگ اتھاریٹی آندھرا پردیش تقرر عمل میں آیا ہے ۔ اس سلسلہ میں جناب ایم ڈبلیو انصاری آئی پی ایس اے ڈی جی پی سکریٹری ایم اے ای ایف نے 16 جنوری 2014 کو احکام تقرر جاری کیا ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن ( ایم اے ای ایف ) کی جانب سے تعلیمی پسماندہ اقلیتوں کو بنیادی تعلیمی انفراسٹرکچر فراہم کیا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایلیمنٹری ، سکنڈری اور سنٹر سکنڈری اسکولس ، جونیر کالجس ، پروفیشنلس اور ووکیشنل ادارہ جات کو بھی فنڈس اور گرانٹ ان ایڈ جاری کی جاتی ہے ۔ جناب سید مظفر حسین مینجمنٹ کے میدان میں پوسٹ گریجویٹ ہیں اور وہ روز لینڈ گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے صدر ، میسکو کے ممبر ، محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل ، آئیڈیا ایجوکیشنل سوسائٹی نظام آباد کے بھی رکن ہیں ۔ اس کے علاوہ چپ ماسٹر کمپیوٹر کارپوریشن کے ڈائرکٹر ہیں اور ان کے والد ڈاکٹر سید اختر حسین مرحوم موظف ایڈیشنل ڈائرکٹر میڈیکل اینڈ ہیلت سرویس حکومت اے پی کے علاوہ صدر میسکو بھی تھے ۔۔