جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی فلاحی و سماجی خدمات کو خراج

سری کوچیرا چوکلاجین سوسائٹی وفد نے دفتر سیاست پہونچ کر ایڈیٹر کو تہنیت پیش کی
حیدرآباد۔7نومبر(سیاست نیوز)مدیر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان کو سر ی کوچیرا چوکلا جین سوسائٹی کا اعزازی صدر نامزد کئے جانے پر سوسائٹی کے ذمہ داران کے وفد نے دفتر سیاست پہنچ کر مدیر روزنامہ سیاست کو تہنیت اور سوسائٹی کا مومنٹو پیش کیا۔ بعد ازاں مسٹر گوکل چند جی بورٹ نے جناب زاہد علی خان کے فلاحی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ بلاتفریق مذہب ذات پات عوامی خدمات کرنے والی سرزمین دکن کی عظیم شخصیت کا سری کوچیرا چوکلا جین سوسائٹی سے وابستہ ہونا سوسائٹی کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جناب زاہد علی خان صاحب کی سوسائٹی سے وابستگی سے سوسائٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضمانت ہوگی۔ مسٹر گوکل چند بورٹ نے جناب زاہد علی خان صاحب کی نگرانی میں بلاتفریق مذہب‘ ذات پات انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد حیات بنانے کا بھی اس موقع پر اعلان کیا۔ انہوں نے سوسائٹی کے نئے مشیر کی حیثیت سے جناب زاہد علی خان صاحب کے نام کے اعلان پر مسرت ظاہر کی اس کے علاوہ سوسائٹی کے دیگر اراکین نے بھی جناب زاہد علی خان صاحب کی فلاحی خدمات سے سبق حاصل کرنے کے عزائم ظاہر کئے۔ گوکل چند بوراٹ کے علاوہ سابقہ کارپوریٹرشریمتی وجئے لکشمی کابرا‘ مسٹر ایس ایم ڈاگا‘ چندرشیکھر سورانا‘ منوج سورانا‘ نتن رانکا‘ امیت جی‘ رونک کوٹھاری‘ جگناتھ جی‘ پروین جی بھنڈاری‘ ایڈوکیٹ شکلا‘ رمیش جی اگروال‘ پریم چند باریجہ‘پرافل چند بھنڈاری‘اومید مل جی کوٹھاری‘ شکلہ ششی کانت جی‘رادھے شام جی سونی‘ کے علاوہ سوسائٹی کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سوسائٹی کے ذمہ داران نے جناب زاہد علی خان صاحب کی شال اور گلپوشی بھی کی۔