جناب زاہد علی خان کا مشن آئی اے ایس پروگرام طلبہ کا آج خصوصی سشن

حیدرآباد ۔ 15 جون ۔ ( سیاست نیوز) اسکول اور کالج کے طلبہ و طالبات جو امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی اے ایس کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی اسکول سطح اور کالج کی سطح پر کرنے کے مقصد کے تحت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کامشن آئی اے ایس کا خصوصی سشن آج منگل 16 جون شام 4 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ کنوینر پروگرام ایم اے حمید نے ذہین مسلم طلبہ ،طالبات اور ٹیلنٹ سرچ کے امیدواروں سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔ ان طلبہ سے جناب زاہد علی خان کا تبادلہ خیال بھی رہے گا ۔