جناب زاہدعلی خان کی بے لوث خدمات کی ستائش

سیاست و ایم بی ٹی حجامہ کیمپ، فرحت اللہ خان و دیگر کی شرکت
حیدرآباد 28 مئی (پریس نوٹ) ادارہ روزنامہ سیاست اور مجلس بچاؤ تحریک کے زیراہتمام 25 مئی کو ایم بی ٹی آفس معین باغ فتح شاہ نگر میں زیرنگرانی جناب ایم اے حبیب انچارج مجلس بچاؤ تحریک ریاست نگر ڈیویژن مرد و خواتین کے لئے حجامہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ جناب محمد مجید اللہ خان فرحت صدر ایم بی ٹی، ایم شنکر انسپکٹر آف پولیس سنتوش نگر، مسٹر نریش، مسٹر روی ایس آئی پی ایس سنتوش نگر، محمد جہانگیر اے ایس آئی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹرس ایم اے مجیب، محمد عظیم نے مریضوں کی تشخیص کی۔ اس موقع پر مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا۔ مقامی ذی اثر اصحاب نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور مجلس بچاؤ تحریک کی بے لوث عوامی خدمات کی بھرپور ستائش کی۔ مذکورہ کیمپ کی خصوصیت یہ رہی کہ شہر کے مختلف مقامات جیسے ٹولی چوکی، مانصاحب ٹینک، عنبر پیٹ، ٹپہ چبوترا ، مغل پورہ، سلطان شاہی، بارکس کے مریضوں نے بھی استفادہ کیا۔ کیمپ کے انتظامات میں کارکنان ایم بی ٹی شیخ ظفر، شیخ آصف، محمد حاجی، محمد پاشاہ، محمد عبدالرشید، عابد حسین، محمد احمد، غلام عارف، محمد عبدالباری اور دوسروں نے حصہ لیا۔ جناب ایم اے حبیب نے ماہ رمضان المبارک کے بعد مزید کیمپس منعقد کرنے کا اعلان کیا۔