امیر حلقہ آندھراپردیش جماعت اسلامی مقرر
حیدرآباد 3 مئی (پریس نوٹ) مولانا سید جلال الدین عمری امیر جماعت اسلامی ہند نے میقات 2015-19 ء کے لئے جناب حامد محمد خان کو امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ اور جناب محمد عبدالسلام دستگیر کو امیر حلقہ آندھراپردیش مقرر کیا ہے۔ جناب حامد محمد خان کی پیدائش حضور آباد ضلع کریم نگر کی ہے۔ معاشیات پر انھوں نے کئی کتابوں کا ترجمہ کیا اور کئی کتابوں کے مصنف بھی رہے۔1979 ء آپ جماعت کے رکن بنے۔ طلبہ یونین SIU کے سکریٹری بھی رہے۔ ایس آئی او کے مرکزی سکریٹری اور ریاستی و مرکزی مشاورتی کونسل کے رکن بھی۔ 1989 ء میں ایس آئی او کے صدر حلقہ منتخب اور 1991 ء میں ایس آئی او سے ریٹائرمنٹ کے بعد آپ جماعت سے وابستہ ہوگئے۔1995 ء سے ابھی تک آپ مرکزی مجلس نمائندگان اور حلقہ کی شوریٰ کے رکن منتخب ہوتے رہے۔2004 ء سے 2007 ء تک آپ معاون امیر حلقہ آندھراپردیش و اڈیشہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔ 2009 ء میں آپ نے موؤمنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کی صدارت سنبھالی۔ موؤمنٹ کے صدر کی حیثیت سے اُنھوں نے تحریک تلنگانہ کی پرزور حمایت کی اور جماعت اسلامی کو غیر مسلم طبقات اور میڈیا میں متعارف کروانے کی سعی و جہد کی۔ نئی میقات سے وجود میں آنے والے حلقہ آندھراپردیش کے لئے جناب محمد عبدالسلام دستگیر کا تقرر بحیثیت امیر حلقہ کیا گیا۔ اُنھوں نے میقاتوں تک غیر منقسم ریاست آندھراپردیش کے معاون امیر حلقہ اور پھر گزشتہ دو میقاتوں سے علاقائی معاون امیر حلقہ آندھرا کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالتے رہے ہیں۔ 1995 ء سے ریاست آندھراپردیش و اڈیشہ کے شعبہ مالیات کے سکریٹری بھیح رہے۔ آپ کا تعلق نیلور سے ہے اور پیشہ تدریس سے وابستہ تھے۔ جناب حامد محمد خان اور جناب عبدالسلام دستگیر 6 مئی 2015 ء کو صبح 10 بجے جناب محمد خواجہ عارف الدین امیر حلقہ مشترکہ آندھراپردیش و اڈیشہ سے امارت کا جائزہ حاصل کریں گے۔