جناب تمیز الدین احمد کا ’ ادبی دورہ ‘

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی ( پریس نوٹ ) صدر اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ محمد تمیزالدین احمد نے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ کا ’’ ادبی دورہ ‘‘ کیا اور یہاں کی ادبی سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کیا ۔ صدر ادارہ ادب اسلامی تعلقہ جڑچرلہ جناب محمد دانش اور معتمد جناب محمد رضا نے یہاں کی ادبی سرگرمیوں سے صدر اسوسی ایشن کو واقف کرایا ۔ تمیز الدین احمد ادارہ کی جانب سے جڑچرلہ میں منعقدہ بین ریاستی ادبی اور مزاحیہ مشاعرہ میں بھی شرکت کی جس کی صدارت بزرگ شاعر مولانا جلال عارف نے اور نظامت صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ جناب ریاض تنہا نے کی ۔ انہوں نے یہاں ضلع محبوب نگر کے ادارہ ادب اسلامی کے صدر جناب سیادت علی اور سرپرست حلیم بابر سے بھی ملاقات کی اور ضلع ادبی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا ۔