حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بیت المدینہ سوسائٹی ( نور خاں بازار ) کے زیر اہتمام جناب انباراؤ دیشپانڈے مرحوم برادر خورد جسٹس وامن راؤ سابق جج ا ے پی ہائی کورٹ نائب صدر ایلڈرس تھنک ٹینک کی تصنیف ’ میرے تاثرات ‘ ( جو روزنامہ سیاست میں گذشتہ 25 سال میں چھپے ہوئے اہم مضامین کا مجموعہ ) کی رسم اجراء تقریبا بروز جمعہ 24 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب بمقام گولڈن جوبلی ہال روزنامہ سیاست عمل میں آئے گی ۔ مہمان خصوصی محترم جسٹس سید شاہ محمد قادری سابق جج سپریم کورٹ رسم اجراء انجام دیں گے ۔ مہمانان اعزازی جسٹس وامن راؤ سابق جج اے پی ہائی کورٹ نائب صدر ایلڈرس تھنک ٹینک ، پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اردو اکیڈیمی ہوں گے ، جناب زاہد علی خاں مدیر اعلی روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب حسن الدین احمد ( آئی اے ایس ریٹائرڈ ) کا خیر مقدمی خطاب ہوگا ۔ جناب عابد صدیقی کتاب پر تبصرہ کریں گے اور نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ جناب شمس الدین احمد نے ادب دوستوں اور روزنامہ سیاست کے قارئین سے بہ پابندی وقت شرکت کی گزارش کی ہے ۔۔