کسان گنی ۔25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے جمہوریہ کانگو کے صدر جوزف کابو کے خلاف ایک احتجاجی جلوس کو منتشر کرنے کارآمد گولیوں سے فائرنگ کی اور آنسو گیس شیل داغے ۔ سینکڑوں افراد نے شہر کے گرجا گھر سے جلوس کا آغاز کیا تھا ‘ تاہم اسے فوج نے منتشر کردیا ۔ کم از کم دو افراد فائرنگ میں زخمی ہوئے ۔ احتجاجی مظاہرین فرار ہوکر چرچ کے اندر روپوش ہوگئے ۔ تین پادریوں کو جو جلوس کی قیادت کررہے تھے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کسان گنی کے مصروف ضلع مونگوبو میں نوجوان جمع ہوگئے تھے اور جلوس نکالنا چاہتے تھے ۔ چرچ کی تائید سے صدر جوزف کابو کے خلاف یہ احتجاجی جلوس نکالا جارہا تھا ۔صدر جوزف کی میعاد بہت عرصہ پہلا ختم ہوچکی ہے ۔ تاہم وہ اپنے عہدہ پر برقرار ہیں ۔