کنشاسا ۔ /4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کل رات بھر میں موسلادھار بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات سے جمہوریہ ۔ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں سیلاب آگیا اور 37 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریاستی وزیر صحت و سماجی امور ڈامنک ویلولی نے کہا کہ مہولین میں غرق ہونے والے تین بچے بھی شامل ہیں۔ مکانات بھی منہدم ہوگئے ۔