جمہوریہ کانگو میں تازہ تشدد کسائی میں 15 افراد ہلاک

کاننگا(جمہوریہ کانگو) ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 14 مشتبہ عسکریت پسند اور ایک فوجی جمہوریہ کانگو کے گڑبڑ زدہ علاقہ میں تشدد میں اضافہ کی بناء پر ہلاک ہوگئے۔ طلایہ گردی کرنے والی لڑاکا فوج پر اچانک حملہ کیا گیا تھا۔ کسائی میں ایک قبائیلی سردار کاموینا ساپو کی ہلاکت کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں صدر جمہوریہ کانگو جوزف کبیلہ کے خلاف بغاوت کی تھی۔ اس بغاوت میں اگست 2016ء میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔