پراگ ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 8 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک بندوق بردار نے جمہوریہ چیک کے ایک ہوٹل میں اندھادھند فائرنگ کردی۔ سمجھا جاتا ہیکہ فائرنگ کا یہ واقعہ دروزبا ریسٹورنٹ میں پیش آیا جو اوبیرسکی براڈ قصبہ میں واقع ہے۔ یہ 17 ہزار کی آبادی کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جو براڈ کے جنوب مشرق میں 180 میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔ اوبیرسکی براڈ کے میئر پیٹریک کنکر نے کہا کہ حملہ آور تقریباً 60 سال کا تھا اور ذہنی طور پر غیرمتوازن نظر آتا تھا۔ ممکن ہیکہ اس کے پاس دو بندوقیں ہوں۔ اس نے اندھادھند فائرنگ کی تھی۔ چیک ٹی وی کے بموجب حملہ آور نے 25 گولیاں چلائیں ۔ اس وقت ہوٹل میں 20 آدمی موجود تھے۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔