جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بند

جموں ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ آج دوسرے دن بھی زور دار بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے ٹریفک کے لیے بند رہی ۔ ایس ایس پی نیشنل ہائی وے مسٹر سنجے کوتوال نے بتایا کہ جموں اور سرینگر شاہراہ پر دونوں طرف گاڑیوں کی آمد و رفت کی آج بھی اجازت نہیں دی گئی جب کہ 300 کلو میٹر طویل سڑک پر کل کئی ایک مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسکنے سے رکاوٹ پیدا ہوگئی اور قومی شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زور دار بارش سے ٹریفک بحالی کا کام روک دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بٹوٹا ، دوڈا ، کشٹواڑہ سڑک بھی آج مسلسل دوسرے دن بند کردی گئی جب کہ سڑکوں سے ملبہ صفائی کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا جائے گا ۔۔