جموں کے ہندو اکثریتی علاقہ میں مسلمان شخص پنچ منتخب ہندو ۔ مسلم یکجہتی کا مظاہرہ

بھدروا۔ (جموں و کشمیر)۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ نیوز) جموں و کشمیر کے بھدروا ٹاؤن میں ہندو۔ مسلم یکجہتی کی شاندار مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب ہندو اکثریتی ٹاؤن میں پنچایت انتخابات کے بعد ایک مسلم شخص کو بحیثیت پنچ منتخب کرلیا گیا۔ حالانکہ اس گاؤں میں صرف ایک مسلم فیملی رہتی ہے۔ 54 سالہ چودھری محمد حسین جن کا تعلق مویشی چرانے والے قبیلہ گجرے سے ہے، ہنگا پنچایت گاؤں کے بہارن کرودھی علاقہ کا پنچ منتخب کرلیا گیا۔