جموں کے ججر کوٹلی میں فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

جموں ۔12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافاتی علاقہ ججر کوٹلی میں بدھ کی صبح مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ کے مرتکب تین جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ فائرنگ کے واقعہ کے پیش نظر ضلع ریاسی کے کٹرہ ٹاون جہاں مشہو ‘ماتا ویشنو دیوی گھپا مندر’ واقع ہیں، میں الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا ‘شہر کے مضافاتی علاقہ ججر کوٹلی جو کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ادھم پور اور جموں کے درمیان واقع ہے ، میں بدھ کی صبح کچھ مشتبہ جنگجوؤں کو دیکھا گیا۔ انہیں (جنگجوؤں) کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ججر کوٹلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے ، جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا’۔ انہوں نے بتایا ‘ججر کوٹلی میں قائم ایک چیکنگ پوائنٹ پر چہارشنبہ کی صبح قریب 8 بجے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔