جموں کشمیر میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی

جموں۔23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے پی ڈی پی۔بی جے پی ریاستی حکومت کی جانب سے عائد کردہ گیسٹ کنٹرول آرڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے اور یہ حکومت تمام منطقی اصولوں اور معقول قواعد کو بالائے طاق رکھ رہی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں ریاست میں ہونے والی شادیوں اور دیگر تقاریب پر آنے والے مصارف کو کم کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے اور اس پر یکم اپریل سے عمل آوری ہوگی۔ ہم حکومت کی اس رولنگ کی مذمت کرتے ہیں۔