سرینگر ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) زلزلہ کا ایک جھٹکہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ 2:28 بجے صبح محسوس کیا گیا۔ کسی کے زخمی ہونے یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کا مبدا 90 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ جموں و کشمیر ’’رنگ آف فائر‘‘ علاقہ میں واقع ہے۔