جموں کشمیر راحت کاری کیلئے وزارت اقلیتی امور کی 120 کروڑ امداد

نئی دہلی ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت اقلیتی امور نے جموں کشمیر سیلاب متاثرین کو راحت پہنچانے کیلئے 1230 کروڑ روپئے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم جموں کشمیر کے سیلاب متاثرین کے باز آبادکاری کیلئے استعمال کی جائے گی۔ وزارت اقلیتی امور کے عملہ اور تمام عہدیداروں نے اپنی ایک دن کی تنخواہ دی ہے۔ یہاں یہ اعلان کرتے ہوئے وزیراقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ اس رقم کو متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔