جموں و کشمیر کے چند علاقے اوسط شدت کے زلزلے سے دہل گئے

بھدروا ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اوسط شدت کا زلزلہ آج جموں و کشمیر کے چند علاقوں کو دہلا گیا جس کی وجہ سے وادی چناب کے ساکنوں میں دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ 4.6 شدت کے زلزلے کا جھٹکا کشٹوار ، ڈوڈا اور رام بن اضلاع میں وادی چناب کے اطراف 1.17 بجے شب محسوس کیا گیا ۔ مقامی مرکز برائے زلزلہ نے کہا کہ کسی بھی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ تاہم معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔ دہشت زدہ لوگ گھروں سے باہر آگئے تھے ۔