جموں و کشمیر کے علاقہ رام بن میں فوج کے ہاتھوں مویشیوں کا تاجر ہلاک‘ایف آئی آر درج

بنی ہال ۔ 5اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 28سالہ مویشیوں کا تاجر ہلاک اوردوسرا زخمی کردیا گیا جب کہ رام بن کے علاقہ میں فوج نے اُن پر فائرنگ کردی ۔ پولیس نے فوجیوں کے خلاف ایک ایف آئی درج کردیا ہے ۔ تاہم فوج نے کہا کہ فوجیوں نے فائرنگ اس وقت شروع کی جب کہ اُن پر اس علاقہ میں مشتبہ انداز میں نقل و حرکت کرنے والے افراد نے چیلنج کیا تھا ۔28سالہ محمد رفیق گجراور 30سالہ شکیل احمد دونوں متوطن کشمیر مبینہ طور پر 58راشٹریہ رائفلس کے فوجیوں کی فائرنگ سے متاثر ہوئے تھے ‘ وہ دیہات کوہلی جارہے تھے اور مویشیوں کے تاجر تھے اور کاروبار کے سلسلہ میں دیہات آئے تھے ۔ ایس ایس پی رام بن موہن لال نے ایک شہری کی ہلاکت اور دوسرے کی فائرنگ میں زخمی ہونے کی توثیق کردی۔