سرینگر ۔ /29 جون (سیاست ڈاٹ کام) تین عسکریت پسندوں کو پلوامہ میں فوج کے ارکان عملہ نے انکاؤنٹر کے مقام پر گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ جبکہ ایک نوجوان سنگباری کرنے والوں اور جبکہ ایک نوجوان سنگباری کرنے والے افراد کے ہجوم اور فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ تومنا دیہات میں فوج نے محاصرہ اور کلا کی مہم کا آغاز کیا تھا کیونکہ انہیں اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ۔ تین عسکریت پسند ایک قیامگاہ میں گھر گئے تھے ۔ فوج نے انتہاپسندوں کی روپوشی کے مقام کا تعین کیا اور کارروائی شروع کردی ۔ لیکن انہیں اپنی کارروائی میں اس لئے تاخیر ہوئی کیونکہ مکان کے اندر شہری بھی موجود تھے ۔ فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔ جبکہ شہریوں نے اس مکان کا تخلیہ کردیا اور تینوں عسکریت پسند فوج کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ۔ دیگر پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے جنہیں گولیوں اور پلیٹ گن کے زخم آئے ہیں ۔ زخمیوں میں16 سالہ فیضان احمد بھی شامل تھا ۔