جموں و کشمیر کے ضلع دوڈا میں عسکریت پسندوں کا خفیہ ٹھکانہ دریافت

بھدرواہ ( جموں و کشمیر) ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے آج عسکریت پسندوں سے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر ہتھیاروں اور گولہ بارود کا زبردست ذخیرہ ضبط کرلیا جو جموں و کشمیر کے ضلع دوڈہ کے جنگل چیرالا میں قائم تھا۔ 26 راشٹریہ رائفلس اور خصوصی کارروائی گروپ ریاستی پولیس نے مشترکہ تلاشی مہم جنگلاتی علاقہ میں شروع کی تھی جس کے دوران اس خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلا۔ 36 گھنٹے طویل کارروائی کے دوران اس خفیہ ٹھکانہ کو جو ایک قدرتی غار قائم تھا ، تباہ کردیا گیا۔
وینکیا نائیڈو کے طیارہ کی پرواز منسوخ
نئی دہلی ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خانگی جیٹ طیارہ جس میں مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو اور راجیو پرتاپ روڈی سوار تھے، دہلی ایرپورٹ سے لمحہ آخر میں پرواز نہیں کرسکا کیونکہ ایندھن کے بارے میں انتباہ حاصل ہوا تھا۔ ہاکر کا چارٹرڈ طیارہ رن وے پر پرواز کیلئے دوڑ رہا تھا جبکہ ایندھن کے بارے میں انتباہی اشارہ حاصل ہوا جس کی وجہ سے پائلٹ نے پرواز منسوخ کردی۔ نائیڈو جئے پور جارہے تھے تاکہ راجیہ سبھا کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں۔ دونوں مرکزی وزراء بالکل محدود ہیں۔