سرینگر۔ 2 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع سیتا رامن نے آج یہاں جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور ریاست میں امن و سلامتی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ سیتا رامن نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔ ان دونوں نے ریاست اور لائن آف کنٹرول پر سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع نے فوج کے سربراہ جنرل بپن راؤت کے ساتھ آج صبح شمالی کشمیر میں سرحدی چوکیوں کا معائنہ کیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ نرملا سیتا رامن نے بلبیر پوسٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے 28 ویں اِنفینٹری ڈیویژن کے سپاہیوں سے بات چیت کی۔ نرملا سیتا رامن ، بلبیر پوسٹ کا دورہ کرنے والی پہلی وزیر دفاع ہیں۔