نئی دہلی ، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تنظیم اسلامی کانفرنس کی جموں و کشمیر کے بارے میں قرارداد پر شدید ردعمل میں ہندوستان نے آج کہا کہ وہ اسے ’’تحقیر‘‘ کے ساتھ خارج کرتا ہے اور او آئی سی کو اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ ترجمان وزارت امور خارجہ وکاس سوروپ نے کہا، ’’ہم نے او آئی سی قرارداد دیکھی جس میں ہندوستانی ریاست جموں و کشمیر پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ یہ بالکلیہ ناقابل قبول ہے۔ ہم اسے حقارت سے خارج کرتے ہیں جس کی وہ متقاضی ہے۔ ہم او آئی سی کو صلاح دیتے ہیں کہ ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت سے گریزاں رہے‘‘۔