سرینگر ۔ /21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری نگر کے موسلادھار بارش کے بعد 2014 ء میں زیرآب آجانے کی یاد تازہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے چند افراد نے فیصلہ کیا ہے کہ کیرالا کے سیلاب سے متاثرین کی امداد کی جائے ۔ مقامی افراد سے بشمول کاروباری طبقے سے عطیے وصول کئے گئے ہیں اور کیرالا کے متاثرین سیلاب کو غذائی اشیاء کی پیاکٹس روانہ کی جارہی ہیں ۔ زبیر احمد نے رقم جمع کرنے کی مہم کا اہتمام کیا ہے ۔