جموں و کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے فاروق عبداللہ کا مطالبہ

سرینگر 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) علاقہ جموں میں ایک زمینی معاملہ میں بی جے پی لیڈرس کے ملوث رہنے پر محبوبہ مفتی کی خاموشی پر سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ نے ریاست میں گورنر راج کا مطالبہ کیا۔ نیشنل کانفرنس لیڈر و رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر میں بڑھتی بے چینی اور افراتفری کی ذمہ دار پی ڈی پی ۔ بی جے پی کی لاقانونیت ہے اس کے لئے سوائے گورنر راج کے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ فاروق عبداللہ نے پی ٹی آئی کو کہاکہ موجودہ اسمبلی کو تحلیل کرکے راست طور پر گورنر راج ہی ریاست میں عوام کے لئے جمہوریت کے فروغ کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔