بنی ہال / جموں ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق جموں سری نگر شاہراہ پر ایک منی بس کھائی میں گرپڑی جس کی وجہ سے 22 افراد ہلاک اور سترہ افراد زخمی ہوگئے ۔ پندرہ افراد کی نعشوں کو جائے واردات سے نکال لیا گیا ۔ دس افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ رام بن ایس ایس پی ، انیتا شرما کے مطابق بس مسافرین سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی اور وہ بنی ہال سے رام بن جارہی تھی ۔