جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی اندھادھند فائرنگ

سرینگر ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ موہن پورہ کے علاقہ میں عسکریت پسندوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ ضلع کلگام میں پیش آنے والے واقعہ کو ناکام بنادیا گیا کیونکہ ایک چوکیدار چوکسی کی حالت میں تھا۔ دہشت گردوں نے دوپہر کے وقت جموں و کشمیر بینک شاخ موہن پورہ زبردستی داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کی۔ تاہم کوئی رقم نہیں لوٹی گئی۔ بینک کے ترجمان کے بموجب اس واقعہ کے وقت بینک میں لوگ موجود تھے۔

دہلی کے گاؤشالہ میں
36 گایوں کی موت
نئی دہلی ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے بموجب دوارکا کے علاقہ چھاولا کے ایک گاؤ شالہ میں 36 گائے مردہ دستیاب ہوئے۔ پولیس کو ان اموات کے بارے میں 12:30 بجے دن اطلاع دی گئی۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم فوری مقام حادثہ پر پہنچ گئی ۔ ا س گاؤ شالہ میں 1400 گائیں رکھی گئی ہیں۔ 36 گائے بیماری کی وجہ سے فوت ہونے کا اندیشہ ہے۔